• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 602690

    عنوان:

    كیا انبیاء اور صحابہ كے لیے دعا ایصال ثواب كرسكتے ہیں؟

    سوال:

    کیا ہم انبیاء علیم الصلات والسلام اور صحابی رضی اللہ عنہم کے لیے دعا اور ایصال ثواب کر سکتے ہیں؟ جس طرح عام بندہ کیلیے کرتے ہیں۔

    جواب نمبر: 602690

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:505-445/L=7/1442

     جی ہاں! عام بندوں کی طرح حضراتِ انبیاء علیہم السلام اور حضراتِ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمین کو بھی ایصالِ ثواب کرسکتے ہیں۔

    ذکر ابن حجر فی الفتاوی الفقہیة أن الحافظ ابن تیمیة زعم منع إہداء ثواب القراء ة للنبی - صلی اللہ علیہ وسلم - لأن جنابہ الرفیع لا یتجرأ علیہ إلا بما أذن فیہ، وہو الصلاة علیہ، وسؤال الوسیلة لہ قال: وبالغ السبکی وغیرہ فی الرد علیہ، بأن مثل ذلک لا یحتاج لإذن خاص؛ ألا تری أن ابن عمر کان یعتمر عنہ - صلی اللہ علیہ وسلم - عمرا بعد موتہ من غیر وصیة. وحج ابن الموفق وہو فی طبقة الجنید عنہ سبعین حجة، وختم ابن السراج عنہ - صلی اللہ علیہ وسلم - أکثر من عشرة آلاف ختمة؛ وضحی عنہ مثل ذلک. اہ.قلت: رأیت نحو ذلک بخط مفتی الحنفیة الشہاب أحمد بن الشلبی شیخ صاحب البحر نقلا عن شرح الطیبة للنویری، ومن جملة ما نقلہ أن ابن عقیل من الحنابلة قال: یستحب إہداؤہا لہ - صلی اللہ علیہ وسلم - اہ. قلت: وقول علمائنا لہ أن یجعل ثواب عملہ لغیرہ یدخل فیہ النبی - صلی اللہ علیہ وسلم - فإنہ أحق بذلک حیث أنقذنا من الضلالة، ففی ذلک نوع شکر وإسداء جمیل لہ، والکامل قابل لزیادة الکمال. (الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 2/ 244)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند