• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 602662

    عنوان: اس عورت نے خواب دیکھا کہ اس کی نانی غمگین بیٹھی ہوئی ہیں

    سوال:

    (1)ایک عورت کی نانی 20 مہینوں پہلے انتقال کر گئی ہیں، اس عورت نے خواب دیکھا کہ اس کی نانی غمگین بیٹھی ہوئی ہیں، (2)اور تھوڑے دنوں بعد اس کی بہن نے خواب دیکھا کہ اس کی نانی رو رہی ہیں، ان دو خوابوں کی تعبیر مطلوب ہے ۔عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 602662

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 522-360/SN=06/1442

     دونوں خوابوں میں اس بات کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ مرحومہ نانی کو متعلقین کی طرف سے ایصال ثواب کا انتظار ہے، اِن دونوں بہنوں نیز دیگر اقارب واعزہ کو چاہئے کہ تلاوت کرکے تسبیحات پڑھ کر نیز صدقہ و خیرات کے ذریعے مرحومہ کے لیے بکثرت ایصال ثواب کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند