• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 60263

    عنوان: کفریہ الفاظ

    سوال: حضرت جی میرے بھائی کے دوست کی معاشی حالت بس نارمل ہے ۔ ایک دفعہ میرے بھائی کے دوست نے ۴ دیگ چاول سڑک پر لوگوں میں بانٹا۔ میرا بھائی مجھے کہنے لگا میرا دوست بہت فضول خرچ ہے ، ۴ دیگ بانٹ دیں۔ میں نے بھائی کو کہا آپ نے ٹھیک بات نہیں کی ہے ، اس نے خیرات کی ہے جتنی زیادہ کرے گا اتنا ثواب ہے ۔ بھائی نے کہا ۱ گر دیتا خیرات ۴ ضروری تھی کیا وہ بھی سڑک پر بانٹ دیں ؟میری والدہ نے بھی اس کی ہاں میں ہاں بھری ۔ حضرت ان الفاظ سے بھائی اور والدہ کے ایمان پر کوئی نقصان تو نہیں ہوا؟ انہوں نے کوئی کفریہ الفاظ تو نہیں کہے ؟البتہ وہ خیرات کرنے کوبہت اچھا سمجھتے ہیں خود بھی کرتے ہیں ،ہم لوگ بھی۔جزاک اللہ

    جواب نمبر: 60263

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 985-791=D10/1436-U بھائی کے مذکورہ الفاظ میں کوئی خرابی نہیں ہے، وہ تو سڑک پر بانٹنے کو جس میں دکھاوا اور اظہار فخر وغیرہ ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے اسے برا کہہ رہا ہے، باقی کسی کے دل اور نیت کا حال دوسرے کو نہیں معلوم اس لیے اس پر بھی طنز نہیں کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند