• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 602553

    عنوان:

    صحیح مسلك كے سلسلے میں استخارہ كیا تو دیوبندی مسلك كا اشارہ ملا

    سوال:

    میرے پیارے علماء دیوبند میں خادم علماء دیوبند کا شیخ محمد عاطف پوری اوکاڑہ پنجاب پاکستان سے گزارش ہے ، آج سے تقریبا 14 سال پہلے الگ الگ استخارے کیے تھے * مسلک دیو بند * بریلوی * اہلحدیث* جماعت اسلامی * دعوت اسلامی * تبلیغی جماعت * استخارہ کے 4 دن بعد ہمارے ڈاکیہ صاحب * درودوسلام کا حسین مجموعہ ترتیت مفتی عبدالروف سکھروی صاحب دارالعلوم کراچی رابعہ بک ہاوس لاہور کا شایع ہوا مجھے تحفہ دے کر گئے حلانکہ وہ بریلوی مسلک سے ہیں اس استخارہ سے اشارہ ملتا ہے دیو بند مسلک کا * لیکن مستقل کوئی سلسلہ نہ بن سکا * آپ سے اس استخارہ کا مطلب اور رہنمائی چاہیے * اور مزید آپ کا کیا مشورہ ہو گا مجھے کیا کرنا چاہیے جس سے دیو بند سلسلہ کی خدمت یعنی اسلام کی خدمت ہو سکے جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 602553

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:513-492/L=7/1442

     علماء دیوبند در اصل حاملین کتاب وسنت اور سلف کے طریقوں پر چلنے والے لوگ ہیں ،یہ الگ سے کوئی فرقہ یا مذہب نہیں ہے ،آپ کو جو اشارہ ملا ہے وہ صحیح اور درست ملا ہے؛ کیونکہ موجودہ دور میں برصغیر میں صحیح راہِ حق پر چلنے والی جماعت علمائے دیوبند اور ان سے منسلک لوگوں کی جماعت ہے؛ اس لیے آپ علماء دیوبند سے منسلک ہوجائیں اور مقامی علماء سے رابطہ رکھیں اور ان کے مشوروں کے مطابق زندگی گزاریں ،ان شاء اللہ بے حد فائدہ ہوگا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند