• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 602484

    عنوان:

    ویڈیو گیم میں غیر مسلم كھلاڑی كا انتخاب كرنا درست ہے یا نہیں؟

    سوال:

    سوال : کیا وڈیو گیم (video game)کھیلتے وقت غیر مسلم نام کے کھلاڑی لے سکتے ہیں، کیا اس میں کفر تو نہ ہوگا؟

    جواب نمبر: 602484

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:456-285/sd=6/1442

     صورت مسئولہ میں کفر تو نہیں ہوگا؛ لیکن ویڈیو گیم کھیلنا مختلف مفاسد کی بناء پر ناجائز ہے اور یہ ایک لایعنی کام بھی ہے ، جس سے اسلام میں منع کیا گیا ہے ۔

    عن أبی ہریرة رضی اللّٰہ عنہ قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: من حسن إسلام المرء ترکہ ما لا یعنیہ۔ (سنن الترمذی، أبواب الزہد / باب ما جاء من تکلّم بالکلمة لیضحک الناس ،رقم: ۲۲۱۷)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند