• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 602411

    عنوان:

    موجودہ حالات میں ہمیں كیا كرنا چاہیے؟

    سوال:

    ملک کے حالات کو دیکھتے ہوئے ، اور ہماری نادانی کو دیکھتے ہوئے ، اور آنے والے وقت کو دیکھتے ہوئے ، ہمیں کیا کرنا چاہیے ، ہمارے اندر آپس میں اتنا اختلاف فیل چکا ہے کہ ہم دین کی طرف توجہ ہی نہیں کرتے ،اور ہر آدمی اپنے کام کاج میں دن و رات لگا ہوا ہے ، جو ہماری ذمہ داری ہے ان کو ہم بھول گئے ، اور باقی تو سبھی کام ہو رہا ہے ، ، جیسے کہ تبلیغی جماعت، خانقاہی لائن سے بھی کافی محنت ہو رہی ہے ، اور مدارس کی طرف سے بھی کافی محنت ہو رہی ہے ، لیکن دنیا بھر میں، ہم دینی لائن سے بھی پیچھے ہیں اور دنیا بھی لائن سے بھی پیچھے ہیں، اور ہم مظلومیت کا شکار ہوتے جا رہے ہیں، کوئی ایسا راستہ بتائیں جس سے ان چیزو سے بچیں، اور ساتھ ہی جس سے دین و دنیا میں سرسبز ہو۔

    جواب نمبر: 602411

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 519-391/H=06/1442

     اللہ پاک کا شکر و احسان ہے کہ دینی کام جو کچھ ہو رہا ہے غنیمت ہے تاہم جو باقی ہے اس کی مقدار بہت ہے اصل یہ ہے کہ چھوٹے بڑے گناہوں سے بچنے کا اہتمام کیا جائے اعمالِ صالحہ کو اختیار کیاجائے ہر کام میں اتباع سنت کو ملحوظ رکھا جائے اداءِ حقوق اور آخرت میں جوابدہی کا احساس بیدار ہوجائے حق تلفی سے ہر شخص بچنے کی فکر کرے آپسی اختلاف و نزاع کو ختم کیا جائے اپنی قوت کو مرکز واحد پر جمع کرنے کی فکر ہو جب اس کی فضاء عام ہوگی تو اللہ تعالی کی نصرت ومدد شامل حال ہوگی اور ان شاء اللہ احوال میں تبدیلی آئے گی۔ حیات المسلمین اور جزاء الاعمال نیز فضائل صدقات و فضائل اعمال وغیرہ معتبر کتب کو بار بار بغور ملاحظہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند