• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 602291

    عنوان: خواب میں دیکھاکہ اہلیہ کے ساتھ مکہ مکرمہ میں ہیں

    سوال:

    میرے زوج(شوہر)نے خواب میں دیکھاکہ اہلیہ کے ساتھ مکہ مکرمہ میں ہیں۔بیت اللہ سامنے ہے ۔یہ یاد نہیں کہ عمرہ کرلیا یا کریں گے ۔اور پھر شوہر کو خیال آیا کہ پتا نہیں کعبہ کو دیکھ کر دعا مانگی یا نہیں۔اور پھر آنکھ کھل گئی۔جزاک اللہ

    جواب نمبر: 602291

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 495-359/H=6/1442

     ماشاء اللہ دونوں کے حق میں خواب عمدہ ہے ان شاء اللہ بیت اللہ شریف و دیگر مقامات مقدسہ کی زیارت نصیب ہوگی۔ آپ دونوں قرآن کریم، درود شریف کا خصوصی اہتمام کرتے رہیں، متبع سنت اہل حق مشائخ کی کتب معتبرہ کے مطالعہ اور سننے سنانے کا بھی نظام بنالیں۔ اللہ پاک خواب کے اچھے اور عمدہ ثمرات و برکات سے نوازے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند