• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 602280

    عنوان:

    خواب میں غیبی آواز سننا

    سوال:

    میں نے خواب دیکھا ۔ میری دائیں اور بائیں طرف کچھ لوگ کھڑے ہیں اور میں میدان کے بالکل درمیان میں ہوں اچانک آسمان سے آواز آتی ہے ۔ دعا فکر مت کرو میں ہمیشہ تمھارے ساتھ تھا اور تمھارے سارھ ہی کھڑس رہوں گا آگے تمھارے لئے آسانیاں ہی آسانیاں ہیں آواز بہت رعب دار، شفقت،محبت، گونج لئے ہوئے ہے ۔ آواز کے بند ہوتے ہی لوگوں نے جھگڑا شروع کردیا آدھے کہہ رہے تھے اللہ کی آواز ہے اور آدھے کہہ رہے تھے محمد ص کی آواز ہے ساتھ ہی آنکھ کھل گئی۔ اس خواب کا کیا مطلب ہے ؟

    جواب نمبر: 602280

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:400-300/N=6/1442

     ہم آپ کے احوال بالخصوص آپ کی دینی زندگی سے واقف نہیں ہیں؛ جب کہ خواب کی تعبیر میں خواب دیکھنے والے کے احوال بالخصوص اس کے دینی زندگی سے کسی درجے میں واقف ہونا اہم ہے بالخصوص سوال میں مذکور جیسے خواب کی تعبیر میں؛ لہٰذا آپ اپنے خواب کی تعبیر کے لیے کسی مقامی مفتی یا عالم سے رجوع کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند