• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 602269

    عنوان:

    چند محرم اور نا محرم كے بارے میں استفسار

    سوال:

    براہ کرم، درج ذیل سوالوں کا جواب دیں۔

    (۱) کیا امی اور ابو کی خالہ اور پھوپھو میری محرم ہوں گی؟(۲) کیا امی اور ابو کی چچی میری محرم ہوں گی؟(۳) نانا کی دوسری بیوی مطلب میری دوسری نانی میری محرم ہوں گیْ(۴) نانا کی دوسری بیوی کی بیٹی مطلب میری خالہ جن کے ابو میرے نانا ہیں، وہ کیا میری محرم ہوں گی؟ (۵) دادا اور دادی کی بہنیں محرم ہوں گی ؟

    جواب نمبر: 602269

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 471-355/B=06/1442

     (۱) جی ہاں! آپ کی امی اور ابو کی خالہ اور پھوپھی دونوں آپ کے لئے محرم ہوں گی۔

    (۲) آپ کی امی اور ابو کی چچی آپ کی محرم نہ ہوں گی۔

    (۳) نانا کی دوسری بیوی آپ کے لئے محرم ہوگی۔

    (۴) نانا کی دوسری بیوی کی لڑکی یعنی خالہ آپ کے لئے محرم ہوگی۔

    (۵) دادا ، دادی کی بہنیں آپ کے لئے محرم ہوں گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند