• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 601940

    عنوان:

    چوری،زنا،ڈاڑھی منڈوانا وغیرہ کیا گناہ میں برابرہیں؟

    سوال:

    بعد سلام سوال یہ ہے کہ؛ کہ چوری کرنا، زنا کرنا، داڑھی کٹانا، ٹخنے سے نیچے پاجامہ یا شلوار کا رکھنا اور سنت موکدہ کو جان بوجھ کر چھوڑنا یہ تمام گناہ برابر ہیں؟ جواب فرماں کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 601940

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:385-279/SN=6/1442

     چوری کرنا،زنا کرنا، ڈاڑھی منڈوانا،ٹخنے سے نیچے شلوار کا رکھنا ، سنت مؤکدہ کے ترک کی عادت بنالینا سب ناجائز ہے ؛ لیکن اپنی قباحت میں سب برابر نہیں ہے ؛ ہاں اس بات میں سب شریک ہیں کہ ہر ایک میں اللہ اور اس کے رسول کے حکم کی خلاف ورزی ہے ، ایک مؤمن کا کام ہے کہ ہر قسم کے منہیات سے بچنے کی فکر کرے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند