• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 601914

    عنوان:

    كسی كا چھوٹا ہوا‏، موبائل یہ سمجھ كر كہ اصل مالك نہیں آئے گا‏، ادھر ادھر كردیا تو اصل مالك كے آنے پر اس كی ادائیگی كیا میرے ذمہ لازم ہوگی؟

    سوال:

    اگر کسی نے میری دکان پر ریپٴرنگ والی موبائل رکھ گیا اور کہا کہ میں دو دن یا دس دن میں آؤں گا اس کے بعد وہ مہینے بھر میں آیا اور میں سمجھ رہا تھا کہ اب نہیں آئے گا چنانچہ میں نے اس موبائل کو استعمال کر لیا یا ادھر ادھر کر دیا تو امانت مجھے ادا کرنی پڑے گی ؟ اور وہ امانت میں نے ادا نہیں کیا اور جس کی امانت تھی وہ ڈھونڈ نے سے بھی نہیں ملے گا تو ادائیگی کی کیا صورت ہے ؟

    جواب نمبر: 601914

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 346-300/M=05/1442

     جی ہاں، صورت مسئولہ میں اُس امانت کی ادائیگی لازم ہے، اگر مالک کا پتہ چل جائے تو اب اس کی ادائیگی کی صورت یہ ہو سکتی ہے کہ اس کا ضمان (قیمت) اسے ادا کردیں ، اور اگر مالک کے ملنے سے ناامیدی ہو جائے تو ایسی صورت میں قیمت غریب کو صدقہ کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند