متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 601877
میں نے کچھ دن پہلے ایک چھپکلی ماری ۔یہ ایسی پہلی چھپکلی ہے جو مر گئی میرے مارنے کے بعد۔حقیقت میں تو اللہ پاک نے ماری ہے ۔پھر کچھ دن گزرے میں نے خواب دیکھا کہ اتنی زیادہ چھپکلیاں ہیں اور میں انہیں مارنے کی کوشش کرتی تو وہ اور زیادہ ہوتی جا رہی تھیں۔میں نے سوچا کہ شاید یہ اس چھپکلی کے مارنے کی وجہ سے تو نہیں ایسا ہو رہا مجھے ڈر لگنے شروع ہو گیا اور چھپکلیاں دیوار پر پھرنے کی بجائے ایسے ہی بغیر دیوار یا فرش کا سہارہ لیے چلنے لگ گئیں اس کی تعبیر بتا دیں۔
جزاک اللہ خیرا کثیرا واحسن الجزا ء فی الدارین
جواب نمبر: 601877
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 446-322/H=05/1442
خواب کی تعبیر یہ ہے کہ اعمالِ صالحہ کرنے میں کوتاہی ہے اور گناہ کی طرف میلان کا غلبہ ہے ان امور کی اصلاح کی طرف خصوصی توجہ کی ضرورت ہے اللہ پاک ہر شر سے حفاظت فرمائے اور ہر خیر سے نوازے سعادت دارین کی دولت سے مالا مال فرمائے۔ آمین
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند