متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 601726
جاوید غامدی كی كتابیں پڑھنا كیسا ہے؟
جناب،ہمارے یہاں اپنے ہی ملک ہندوستان میں ڈاکٹر جاوید غامدی صاحب کی کتابیں،اور سب سے زیادہ تفاسیر بکنی شروع ہوگئی ہیں،ہمارے یہاں بھی یہ کافی لوگ خرید رہے اور پڑھ رہے ہیں،تو کیا غامدی صاحب کے نظریات درست ہے؟اور ان کی تفسیر اور دیگر کتابیں پڑھی جاسکتی ہیں ؟
جواب نمبر: 601726
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 330-264/D=05/1442
جاوید غامدی کے نظریات و افکار گمراہ کن ہیں اپنی کتابوں میں اس نے ایسی باتوں کا انکار کیا ہے جو ضروریات دین میں سے ہیں اور ضروریات دین کا انکار حد کفر تک پہونچا دیتا ہے پس اس کی کتابوں کے پڑھنے سے بچا جائے۔ ان کے گمراہ کن کفریہ عقائد ان کی کتاب میزان وغیرہ سے ظاہر ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند