• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 601725

    عنوان:

     خواب میں گنبد خضریٰ کی زیارت ہونا

    سوال:

    01 ربیع الثانی 1442ھ اتوار کو میں قیلولہ کر رہا تھا۔مجھے خواب میں غیاسالدین بلبن رحمت اللہ علیہ کے مزار کی زیارت ہوئی۔ کوئی مجھے اطلاع دے رہا تھا کے یہ غیاسالدین بلبن کی مزار ہے۔ میں آگے بڑھنے لگا تو اطلاع دینے والے نے کہا کہ اب آپ امام قرطبی رحمة اللہ علیہ کے مزار پر تشریف لے جا رہے ہیں۔ میں آگے بڑھنے لگا تو حقیقت میں امام قرطبی رحمة اللہ علیہ کے مزار کو پایا۔آپ علیہ رحمة کے مزار کی زیارت کی۔جب آگے بڑھنے لگا تو دیکھا کہ میری آنکھوں کے سامنے گنبد خضریٰ واقع ہے۔میں بہت حیران ہوا کے غیاسالدین بلبن, امام قرطبی رحمة اللہ علیہ و گنبد خضریٰ تینوں مختلف مقامات پر واقع ہے۔لاکن گنبد خضریٰ کی زیارت کے بعد میں جذباتی ہو گیا۔ میں گنبد خضریٰ کی جانب آہستہ آہستہ بڑھتا رہا و خوب روتا رہا حتٰی کہ میری یہ کیفیت تھی کہ میں اپنی زبان سے ایک الفاظ ادا کرنے سے بھی قاصر تھا۔ میں بے انتہا رو رہا تھا حتٰی کہ میں خواب سے بیدار ہو گیا۔ آپ اہل حق علماء کرام سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ میرے خواب کی تعبیر بیان کر میری رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ خیراً کثیرا۔

    جواب نمبر: 601725

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:323-244/N=5/1442

     آپ کا خواب مبارک ہے اور اس خواب سے بہ ظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ عدل وانصاف پسندی کا مزاج رکھتے ہیں اور علما سے محبت کے علاوہ اتباع سنت کا بھی ذوق رکھتے ہیں، اگر ایسا ہی ہے تو ان تینوں اوصاف میں آپ مزید ترقی کی فکر وکوشش کریں، اللہ تعالی ہم سب کو اوصاف حمیدہ اور اخلاق حسنہ سے متصف فرمائیں اور اخلاق رذیلہ سے پاک صاف فرمائیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند