• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 601687

    عنوان: خواب كی مختلف قسمیں اور ان كا حكم

    سوال:

    کیا خواب میں دیکھا ہوا سچ ہوتا ہے؟ میں نے خواب میں اپنے آپ کو بہت پریشانی میں دیکھا تھا کہ میں کہیں پھنس گیا ہوں، چار دن کے بعد بعد میں سچ میں پھنس گیا اور 1.50000 روپئے بھرنے پڑے کیا ایسا ہو سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 601687

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 318-240/D=05/1442

     خواب مختلف طرح کے ہوتے ہیں۔

    (۱) اپنے ذہن میں پیدا ہونے والے پراگندہ خیالات جو خواب میں نظر آتے ہیں۔

    (۲) شیطان کی طرف سے ڈراوٴنے خیالات و وساوس۔

    (۳) سچے خواب جو کوئی نیک و صالح مسلمان دیکھتا ہے یا نیک و صالح مسلمان کے بارے میں دوسرا مسلمان دیکھتا ہے، یہ سچے خواب اللہ تعالی کی طرف سے بشارت اور خوشخبری ہوتے ہیں۔

    (۱-۲) نمبر کے خواب میں دیکھی ہوئی چیز واقع میں ظاہر ہو جائے یہ محض اتفاق ہے ہر دیکھا خواب سچا نہیں ہوتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند