• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 601591

    عنوان: میں مسلسل 8 سال سے اپنی ایک رشتے دار خاتون کو خواب میں دیکھتا ہوں 

    سوال:

    میرا تعلق پاکستان سے ہے اور میں ایک مسلمان ہوں نماز روزہ کا پابند ہوں اور اللّٰہ اور رسول اللّٰہ سے محبت کرنے والا ہے اور اللہ سے ڈرنے والا بھی ہوں لیکن میرے ساتھ ایک مسئلہ ہے میں مسلسل 8 سال سے اپنی ایک رشتے دار خاتون کو خواب میں دیکھتا ہوں اور وہ مجھ سے زنا کرتی ہے جبکہ میرا اس سے کوئی رابطہ نہیں اور نہ ہی کبھی تھا نہ ہی میں دلچسپی رکھتا ہوں اس میں لیکن مہینے میں ایک یا دو دفع میں اسے خواب میں دیکھتا ہوں اور وہ مجھ سے زنا کرتی ہے اور یہ مسلسل 8 سال سے ہو رہا ہے میرے ساتھ آپ میری راہنمائی فرمائیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 601591

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:326-245/sd=5/1442

     مذکورہ عورت کو ان شاء اللہ آپ کی طرف سے مالی یا کوئی اور ایسا فائدہ پہنچے گا جس سے اس کی مصیبت دور ہوگی، رشتہ دار خواتین کا تعاون کیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند