• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 601421

    عنوان: خواب دیکھا ہے کہ میرا انتقال ہوگیا ہے ...

    سوال:

    امید کہ مزاج عالی بخیر ہوں گے ، اللہ تعالیٰ مزید خیر و عافیت کے فیصلے فرمائے ۔

    عرض یہ ہے کہ مجھے ایک خواب کی تعبیر جاننا ہے وہ یہ ہے کہ ایک صاحب(میرے پیچھے نماز پڑھنے والے مصلی) نے فجر بعد یہ خواب دیکھا ہے کہ میرا(نور محمد)انتقال ہوگیا ہے اور قبر میں مجھے رکھا گیا مگر وہ قبرستان نہیں ہے بس قبرجیسی ایک شکل ہے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم اپنے مبارک ہاتھوں سے میرا ہاتھ پکڑے ہوئے ہیں اور اتنے میں میں دوبارہ زندہ ہوگیا ۔۔براہ کرم اس خواب کی تعبیر بتا کر شکریہ کا موقعہ دیں ۔جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 601421

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:346-268/L=4/1442

     ماشاء اللہ خواب مبارک ہے، امید ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ سے دین کا کام لیں گے، درود شریف کی کثرت کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند