• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 601363

    عنوان: خواب دیکھا ہے کہ میں اپنی ولدہ کا دودھ پی رہا ہوں

    سوال:

    میں ایک جامعہ میں زیر تعلیم ہوں۔میں نے خواب دیکھا ہے کہ میں اپنی ولدہ کا دودھ پی رہا ہوں۔

    جواب نمبر: 601363

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 280-183/SN=04/1442

     معبرین نے دودھ پینے کی تعبیر رزقِ حلال، مال و فرزند نیز مراد پوری نہ ہونے وغیرہ سے دی ہے، مختلف حالات کے اعتبار سے یہ تعبیریں ہوتی ہیں، بہرحال خواب کوئی شرعی حجت نہیں ہے، آپ کوئی فکر نہ کریں، محنت سے اپنی تعلیم جاری رکھیں، صبح و شام کی مسنون دعاوٴں کا اہتمام کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند