• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 601334

    عنوان: ہمیں کوء جنات بہت قوت سے دھکیلتاہوا اندر لے جارہا ہے ...

    سوال:

    ہم خواب میں جنات زدہ لوگوں کو بہت دیکھتے ہیں خواب میں ہی ہم معوذتین یا آیت الکرسی پڑھ کے ہم جنات کو اتار رہیں یا ہم اپنے کو بچا رہیں ہوتے ہیں وہ ہمیں ڈرانے کی کوشش کرتے ہیں ہم آیت الکرسی یا معاذتین پڑھتے جاتے ہیں ہمیں ڈر نہیں لگتا کیونکہ ہم اللہ پر بھروسہ کرتے ہیں. کل صبح فجر کی نماز کے بعد منزل اور قرآن پڑھا بعد اشراق ہم سو گئے ہم نے دیکھا ایک کوء گھر ہے وہاں کسی کی شادی وہاں ہمارے نانیہال رشتے کے بھاء بہن سب اکٹھے ہیں مگر ایک بہن ان لوگوں کی وہاں موجود نہیں ہے ہمنے لوگوں سے پوچھا وہ کہاں ہیں تو بتایا گیا کی اسکے بچے پر جنات آتے ہیں اس لئے وہ ایک کمرے میں وہ لوگوں کی بیچ نہیں ہے ہم جس کمرے میں تھے وہاں سے باہرگئے اپنی چپل لینے اس کمرے کا دروازہ بند ہوگیا ہمیں اندازہ ہوا کی جنات نے کیا ہے ہمارے دروازہ کھٹکھٹانے سے کھلا تو لیکن ہمیں کوء جنات بہت قوت سے دھکیلتاہوا اندر لے جارہا ہے اسکی کوشش ہے کہ ہمیں زمین پر گرا دیں لیکن ہم آیت الکرسی پڑھتے جارہیں اور اپنے آپ کو گرنے سے بچا رہیں یہاں تک کی ایک پلنگ آئی سامنے ہم اس بیٹھ گئے لیکن وہ پھر بھی اپنا زور لگا رہا تھا اور ہم اللہ کے کلام کی برکت سے اپنے آپ کو بچا رہے تھے پھر آنکھ کھل گئی، جنات سے متعلق متعدد بار ہم خواب دیکھ چکے ہیں برائے مہربانی خواب کی تعبیر بتائیں جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 601334

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 234-183/D=04/1442

     یہ سب پراگندہ خیالات ہیں ان کی طرف دھیان نہ دیا کریں۔ سونے سے پہلے سورہ فاتحہ، آیة الکرسی، چاروں قل پڑھ کر پورے بدن پر دم کر لیا کریں ان شاء اللہ خواب میں کچھ نقصان جنات وغیرہ سے نہ پہنچے گا اور ہر طرح سے حفاظت رہے گی۔ اگر کوئی ڈراوٴنا خواب دیکھیں جب آنکھ کھلے بائیں کروٹ پر تھو تھو کردیں اور کروٹ بدل کر سوجائیں اور یہ دعا پڑھ لیں خواہ رات ہی میں یا صبح اٹھ کر اللہم انی اعوذبک من شرّ ہذہ الروٴیا وشرّ الشیطان ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند