• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 601275

    عنوان:

    درود شریف میں ’’صل‘‘ اور ’’آل‘‘ كے صحیح اعراب كیا ہیں؟

    سوال:

    درود شریف کے صحیح اعراب کیا ہیں؟ اللہم صلے پڑھنا چاہیے یا پھر اللہم صلی ؟ اسی طرح آلے محمد پڑھنا چاہئے یا آلی محمد ؟

    جواب نمبر: 601275

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:224-155/N=4/1442

     دردود شریف میں صَلِّ اور آلِ دونوں میں آخری لام کے بعد یاء نہیں ہے؛ بلکہ لام پر صرف زیر کی حرکت ہے اور زیر کی حرکت کھینچی نہیں جاتی؛ ورنہ یاء پیدا ہوجاتی ہے؛ لہٰذا دونوں کلموں کی زیر کی حرکت کھینچے بغیر ادا کرنی چاہیے، نیز زیر کی حرکت معروف ادا کرنی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند