• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 601149

    عنوان:
    خواب میں دیکھا کہ میں اپنے بیوی بچوں کے ساتھ بیٹھا ہوں ...

    سوال:

    آج رات میں نے فجر سے پہلے خواب میں دیکھا کہ میں اپنے بیوی بچوں کے ساتھ بیٹھا ہوں اور سامنے قالین پر ایک چھپکلی آتی ہے اونچی سی چھلانگ مار کر میرے پاس سے گزر جاتی ہے پھر دوسری بار وہ چھلانگ مار رہی ہوتی ہے میں اس کو جوتا مارتا ہوں اور دو ٹکڑے ہو جاتی ہے اسکی دُم مجھ سے بھی ٹکراتی ہے اور پھر میں جوتے مار مار کر اس چھپکلی کو مکمل ختم کر دیتا ہوں۔ آنکھ کھلتی ہے تو فجر کی اذان ہورہی تھی اور میں فوری طور پر نماز کیلئے تیار ہونے لگا۔ اس کی تعبیر عنایت فرما دیجئے ۔

    جواب نمبر: 601149

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:250-187/sd=4/1442

     خواب میں اس طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ اگر کبھی نفسانی گناہ میں مبتلا ہوں گے تو انشاء اللہ توبہ کی توفیق مل جائے گی، خواب میں چھپکلی مارنے کی یہی تعبیر ہوتی ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند