• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 600957

    عنوان:

    تقیہ اور توریہ میں کیا فرق ہے ؟

    سوال:

    تقیہ اور توریہ میں کیا فرق ہے اسکی وضاحت کردیں۔

    جواب نمبر: 600957

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:189-142/sd=3/1442

     توریہ یہ ہے کہ ایک لفظ کے دو معنے ہوں ، ایک معنی قریب اور دوسرا معنی بعید اور بولنے والا اس لفظ کو بول کر اس سے بعید معنی مراد لے ، جب کہ سننے والا اس سے قریبی معنی سمجھے ، جبکہ تقیہ کا مفہوم اس سے مختلف ہے ، عام طور پر تقیہ کی اصطلاح روافض کے یہاں مستعمل ہے ، ان کے نزدیک اگر کسی سے ضرر کا خدشہ ہو یا کوئی نفع حاصل کرنا ہو تو خلاف حقیقت بات کا اظہار جائز؛ بلکہ واجب ہوجاتا ہے اوران کے نزدیک تقیہ کا عمل عزیمت کہلاتا ہے ،روافض کا تقیہ بالکل بے بنیاد اور من گھڑت ہے ، تفصیل کے لیے دیکھیے : ہدایة الشیعہ:موٴلفہ حضرت گنگوہی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند