• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 600845

    عنوان:
    میں نے خواب دیکھا کہ میرے ناظرہ قرآن کے سابقہ شاگرد....

    سوال:

    میں نے خواب دیکھا کہ میرے ناظرہ قرآن کے سابقہ شاگرد،جو اب بالغ ہونے کی وجہ سے نہِیں پڑھتے ،وہ ہمارے گھر میں لگے جامن کے درخت کی وہ شاخیں اور موٹے ٹہنے کاٹ دیتے ہیں جو گھرکے باہر کی طرف جھکے ہوئے تھے ،اور چوٹی کا وہ حصہ بھی کیسی بیماری کی وجہ سے سوکھ گیا تھا، دوسرے پڑھنے والے بچے مجھے بتاتے ہیں تو میں فرنٹ پر جا کر دیکھتی ہوں تو صرف ۱ٹہنا باقی رہتا ہے باقی سب کاٹ دیتے ہیں اور جہاں سے درخت ۲یا ۳شاخہ شروع ہوتا ہے وھاں سے کاٹا ہوتا ہے میں دیکھ کر بہت خوش ہوتی ہوں کہ اس پر بیماری آئی ہوئی تھی شکر ہے کٹ گیا اب اس پر نئی شاخیں آئیں گی تازہ بغیربیماری کے ، لیکن مجھے امی کی طرف سے ڈانٹ کا خوف ہوتا ہے تو میں امی کو سنانے کو کہتی ہوں بہت نیچے سے کاٹ دیا پوچھ کے کاٹنا تھا، پھر باہر سے بھی آواز آتی ہے اوہ ہوزیادہ نیچے سے کٹ گیا چلو خیر ہے نئی شاخیں آ جائیں گی۔ پہلے مجھے یہ خیال آیا کہ ہم چونکہ اپنے گھر میں موجود جامن کے درخت کے بیماری والے حصے کو کٹوانہ چاہتے ہیں شاید وہی خواب میں آیا ہے ، لیکن اگلے دن ہی میں نے خواب دیکھا کہ ھمارے گھر کوئی کام کرنے آیا ہے پلمبر یا کوئی اور ہوتا ہے اور اس کے پاس آری والا بڑا سا بلیڈ ہوتا ہے ، میں اپنی امی سے کہتی ہوں کہ جب تک یہ کام کر رہا ہے ہم اس بلیڈ سے بیری کی بیماری والی شاخیں کاٹ دیتے ہیں، امی اس کو پسند کرتی ہیں اور میری دوسری بہن کو کہتی ہیں تم کاٹ لو، مجھے اچھا نہیں لگتا کہ آئیڈیا تو میرا تھا ،پھر ۱شاخ میری بہن کاٹتی ہے جو گھر کے اندر کی طرف بڑھی ہوتی ہے ، اور ۱میں کاٹتی ہوں، جب میں کاٹ رہی ہوتی ہوں اس وقت میرے پاس قرآن پڑھنے والے بچے بھی بیٹھے ہوتے ہیں ،اور میں اسٹول پر چڑھ کر کاٹ رہی ہوں، سوچتی ہوں میں اوپر چڑہی ہوں بچے سپارے لیکر نیچے بیٹھے ہیں اور ان کے سبق کا بھی حرج ہو رہا ہے آج ان کو آگے سبق نہیں پڑھا سکوں گی کیونکہ مغرب کا وقت قریب ہے ، اور اگر پہلے بچوں کو فارغ کروں تو یہ آری کا بلیڈ چلا جائے گا،پھر موقع نہیں ملے گا، اور میں وہ شاخ جو تقریبا مٹھی بھر موٹی ہوتی ہے اور باہر کی طرف بڑھی ہوتی ہے کاٹ دیتی ہوں اورساتھ ۱ٹیلی فون کی پرانی تار بھی ہوتی ہے اسے بھی کاٹتی ہوں، مغرب کے بعد جب اندھیرا ہو جاتا ہے تو گیٹ کھول کر اسے اندر کھینچ لاتی ہوں تا کہ اس پر جو پھل لگا ھوا ہے وہ اتار لیں اور کچھ بیر توڑتی بھی ہوں ۔ جب یہ خواب دیکھا اس وقت بیری پر پھل آیا ہوا تھا، مارچ کے مہینے کا آخر تھا، میرا خیال تھا کہ یہ بھی ھمارے خیال ھی کی وجہ سے آیا ہے ، کیونکہ ہم گھر میں موجود بیری کے چھوٹے سے درخت کے ٹہنے کٹوانا چاہتے ہیں ان پر لگے کیڑے کی وجہ سے جو اس کے پھل اور پتوں دونوں کو خراب کر رہا ہے ۔ لیکن ۱یا ۲دن بعد پھر میں نے اسی قسم کا خواب دیکھا کہ ھمارے گھر کوئی کام کرنے آیا ہے اور ہم اس سے بیری کے ٹہنے کٹوا رہے ہیں اور میں دل میں سوچتی ہوں کہ کہیں ہمیں گناہ تو نہیں ملے گا بیری کو کاٹنے سے حدیث پاک میں منع فرمایا ہے ، اتنے میں وہ بندہ جو بیری کے ٹہنے کاٹ رہا ہوتا ہے کہتا ہے فکر نہ کرو اس کی نئی شاخیں آجائیں گی بغیر بیماری کے ، پھر میں سوچتی ہوں کہ ہم پورا درخت تو نہیں کاٹ رہے صرف بیماری والی ٹہنے کٹوا رہے ہیں جو دوبارہ اگ جائیں گے ممانعت تودرخت کاٹنے کی ہے ، اتنے میں میں دیکھتی ہوں ۱ٹہنے کی کٹائی کے بعد اس پر چھوٹے چھوٹے پتے اگے ہوئے ہیں۔

    برائے مہربانی ان خوابوں کی تعبیر ارشاد فرما دیں ۔

    جواب نمبر: 600845

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 264-46T/H=03/1442

     ماشاء اللہ اچھے خواب ہیں، تعبیر یہ ہے کہ آپ کے شاگردوں سے آپ کو دنیا وآخرت میں فائدہ پہونچے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند