• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 600695

    عنوان:
    خواب میں دیکھا کہ میں اپنی سہیلی کے ساتھ پھپھو کے گھر میں تھی ...

    سوال:

    میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنی سہیلی کے ساتھ پھپھو کے گھر میں تھی میری آسمان پر نظر پڑی اور دیکھا کہ چاند بہت خوبصورت ہے مخیال آیاکہ یہ چودھویں کا چاند ہو پھر خیال آیا کہ چودھویں کا چاند تو میں نے دیکھا ہوا ہے پھر خیال آیا کہ قیامت کے دن مسلمانوں کے چہرے اس طرح کے ہوں گے ساتھ ہی دیکھا کہ بادلوں سے بنی ہوئی فیصل مسجد ہے جس کے کناروں پر لائٹنگ ہوئی ہے اس کی تعبیر بتا دیں۔ جزاک اللہ خیرا کثیرا

    جواب نمبر: 600695

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 90-75/D=03/1442

     خواب ماشاء اللہ اچھا ہے اور اس میں دیکھنے کے لئے خوشخبری ہے، غیر شادی شدہ ہے تو اچھا جوڑا اور شادی شدہ ہے تو خوبصورت لڑکا ملے گا۔ لیکن خواب خود موثر نہیں ہوتا بلکہ اصل چیز اللہ تعالی کی فرمانبرداری گناہوں سے بچنا اور ا س کی دربار میں خوب دعائیں کرنا ہے جس سے ہر طرح کی بھلائیاں دنیا اور آخرت میں ملتی ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند