• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 600640

    عنوان: حاضر ہوتے ہوئے نماز جنازہ نہ پڑھنا؟

    سوال:

    حضرت سوال یہ ہے کی کوئی عمل جو فرض کفایہ ہو- تو کیا ہم اسے بنا کسی وجہ کے چھوڈ سکتے ہے - مَثَلاً جنازہ سامنے رکھا ہے اور لوگو نے جنازے کی نماز پڑھی مگر زید نے نماز جنازہ نہیں پڑھی- زید کا کہنا ہے کی نماز جنازہ پڑھنا فرض کفایہ ہے - اس وجہ سے میں گنہگار نہیں ہوا- دوسری مثال یہ ہے کے زید کے پاس پورا وقت ہے -مگر پھر بھی زید جماعت میں نہیں جاتا-زید کا کہنا ہے کی جماعت میں جانا فرض کفایہ ہے - اس وجہ سے میں گنہگار نہیں ہوا- کیا زید کی دونوں باتیں صحیح ہے - جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 600640

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 97-143/M=03/1442

     صورت مسئولہ میں نماز جنازہ نہ پڑھنے کی وجہ سے زید گنہ گار نہیں ہوا لیکن جنازہ سامنے موجود ہوتے ہوئے بلاعذر نہ پڑھنا محرومی کی بات ہے اور نہ پڑھنے کی عادت بنالینا برا ہے۔ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر حسب استطاعت لازم ہے جماعت میں جانا فرض کفایہ نہیں، اگر نہ جائے تو گناہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند