• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 600379

    عنوان: ہماری ایک خالہ زاد اکثر ڈراؤنے خواب دیکھتی ہے 

    سوال:

    ہماری ایک خالہ زاد اکثر ڈراؤنے خواب دیکھتی ہے ، زیادہ تر یہی دیکھتی ہے کہ وہ بھاگ رہی ہے یا کوئی انسان، حیوان یا درندہ اس کے پیچھے لگا ہے اور اسے بھگا رہا ہے ، کلمہ،قرآن درود سب پڑھ کے بھی سوتی ہے پھر بھی خواب لازمی آتے ہیں، ایک گزارش اور ہے کہ خواب تو ہر روز آئے لیکن کبھی بھی یاد نہیں رہا اس وجہ بیان فرما دیں۔ بارک اللہ فی الدارین

    جواب نمبر: 600379

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:100-63/sd=3/1442

     سونے کے وقت کی مسنون دعائیں پڑھنے کا اہتمام رکھیں اور بیداری کی حالت میں زیادہ سوچا نہ کریں، مفید کاموں میں مشغول رہا کریں اور اگر کبھی اس طرح کا خواب نظر آجائے، تو اس کی طرف دھیان نہ دیں، اس طرح کے خواب عموما پراگندہ خیالات ہوتے ہیں، ویسے بھی خوابوں کی پیچھے نہیں پڑنا چاہیے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند