• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 600343

    عنوان:

    ڈاکٹر انجینئر سائٹنسٹ وغیرہ پر علم دین کے فضائل منطبق كرنا؟

    سوال: السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا اسلامی شریعت میں ڈاکٹر انجینئر سینتیس بنے نے کا حکم ہے؟ جیسا کہ ایک عالم کا مرتبہ ہوتا ہے ایسا کچھ ہے کیا ان لوگوں کے لئے . اچھی طرح سمجھا کہ کہیے گا. جزاکم اللہ خیر

    جواب نمبر: 600343

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 143-106/H=02/1442

     ڈاکٹر انجینئر سائٹنس وغیرہ بننا پریکٹس کرنا معاشیات کے قبیل سے ہے جس طرح کسب معاش کے دیگر فنون ہیں اسی طرح یہ بھی ہیں اُن کا اختیار کرنا حاصل کرنا سب جائز ہے بشرطیکہ ان میں احکام شریعت کو ملحوظ رکھا جائے اگر اُن کو خدمت اسلام و مسلمین اور انسانیت کا ذریعہ بنا لیا جائے تو دنیا و آخرت میں برکات و اجر و ثواب کا موجب ہونا بھی ظاہر ہے باقی ان جیسے فنون کے حصول پر علم دین کے فضائل و مناقب چسپاں کرنا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند