• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 600341

    عنوان: خواب میں میں دیکھتا ہوں کہ بہت خوبصورت رنگت والے موٹے سانپ ہیں 

    سوال:

    خواب میں میں دیکھتا ہوں کہ بہت خوبصورت رنگت والے موٹے سانپ ہیں ، ہر ایک سانپ کی جلد رنگ برنگی ہے، سانپ نہ زیادہ موٹے ہیں نہ زیادہ پتلے ، لیکن ان کے سر ان کے باقی جسم کے لحاظ سے موٹے ہیں، اور سبھی بالکل شانت بیٹھے ہیں، اس کی تعبیر بتائیں، شکریہ۔

    جواب نمبر: 600341

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:152-120/L=2/1442

     سانپ کی تعبیر دشمن سے کی جاتی ہے ؛لیکن ان کا خاموش رہنا اس بات کی علامت ہے کہ ان شاء اللہ ان سے آپ کو نقصان نہیں پہنچے گا آپ ہرنماز کے بعد یہ دعا تین تین مرتبہ پڑھ لیا کریں : اللَّہُمَّ إِنَّا نَجْعَلُکَ فِی نُحُورِہِمْ، وَنَعُوذُ بِکَ مِنْ شُرُورِہِمْ.


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند