متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 600340
خواب میں میں دیکھتا ہوں کہ ایک بھینس میرے پر حملہ کرنے آرہی ہے، اور ایک بھینس میری دوسری جانب کھڑی ہے، لیکن وہ مجھ پر حملہ نہیں کررہی ہے، میرے ہاتھ میں ایک چھڑی ہے اور جو بھینس مجھ پر حملہ کرنے آرہی ہے اس کو میں چھڑی سے ڈراتا ہوں تو وہ پیچھے ہٹ جاتی ہے ، صرف اتنا سا خواب دیکھا میں نے، اور وہ بھی بہت دھندلاسا، اس کی کیا تعبیر ہوگی؟ شکریہ
جواب نمبر: 60034008-Oct-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 150-94/B=02/1442
اس خواب میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ کوئی چھوٹا دشمن آپ کے پیچھے لگا ہوا ہے، اور آپ کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے مگر وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
آج صبح میں نے خواب دیکھا شہر کراچی جہاں کا میں رہنے والا ہوں اس کا ماحول خراب ہے، میرے والد اور بھائی کھانا لینے کے لیے باہر جاتے ہیں اورمیں باہر ان کا انتظار کررہا ہوں، یہاں تک کہ میں گلی میں تھا۔ میں ایک بات کے بارے میں اپنے والد اور بھائی کے بارے میں بہت پریشان ہوں، اسی وقت اپنے آپ سے کہہ رہا ہوں کہ مجھے کچھ ہونے کے لیے تیار رہنا چاہیے (یعنی ہوسکتاہے میرے والد اور بھائی واپس نہ ہوں) کیوں کہ شہر میں فساد برپا ہے۔ اس کے بعد میں نے دیکھا کہ میرے بھائی اور والد آئے مجھے سکون محسوس ہوا اس کے بعد میں نے دیکھا کہ وہ خالی ہاتھ آئے اور ان کو کچھ ملا نہیں یہاں تک اس کے بعد بھی میں نے سکون محسوس کیاکہ کم ازکم میرے بھائی اوروالد محفوظ ہیں۔ یہ سب منظر ہمارے پرانے مکان کے پاس تھا جہاں میں اور میرابھائی پیدا ہوئے۔ اس وقت ہم دوسری جگہ رہتے ہیں۔
1840 مناظرایک
مرتبہ ہم ایک شخص کو دروازہ کھلوانے کے لیے ایک طے شدہ رقم پر لے کر آئے جب اس نے
کام ختم کیا تو ہم نے اس کو طے شدہ رقم سے کم دیا اور اس نے لے لیا (مجھ کو یاد
نہیں ہے خوشی سے لیا یا ناراضگی سے)۔ میں وہ جگہ چھوڑ چکا ہوں، کیا مجھ کو اس غریب
کو ادا کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں؟