• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 600265

    عنوان: میں ایک انجان جگہ پر ہوں وہ بہت اونچی اور بڑی بلڈنگ اور مکانات ہیں ....

    سوال:

    میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میں ایک انجان جگہ پر ہوں وہ بہت اونچی اور بڑی بلڈنگ اور مکانات ہیں میرے ساتھ کچھ لوگ ہیں جنکو میں جانتا ہوں پر وہ کون ہیں یہ نہیں جانتا اور اچانک ایک بڑا طوفان آیا بہت تیز پانی آیا کہیں سے اور سارے گھر بلڈنگ سب گر رہے ہیں ہمارے نظروں کے سامنے پر اُن سے ہم کو کچھ نقصان نہیں ہو رہا ہے ہم سب کسی محفوظ جگہ پر ہیں وہ جگہ کونسی ہے معلوم نہیں میں اس دن سے بہت ڈر رہا ہوں پتہ نہیں کیا ہوگا وہ سارے مکانات ہماری آنکھوں کے سامنے گر رہے ہیں مہربانی کر کے تعبیر بتا دیں۔

    جواب نمبر: 600265

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 123-91/H=02/1442

     خواب کی تعبیر یہ ہے کہ بے دینی بلکہ بد دینی بدعات اور خرافات کا سیلاب مسلمانوں میں آیا ہوا ہے جس کی وجہ سے دنیا اور آخرت کی بربادی ہو رہی ہے۔ اللہ پاک تمام اہل اسلام کو دینی فہم اور صحیح سمجھ عطا فرماکر دین میں پختگی پیدا فرمائے، آمین۔ شرور و آفات سے محفوظ رکھے، آمین ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند