• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 600239

    عنوان: كیا چھہ انگلیاں ہونا خوش قسمتی کی بات ہے ؟

    سوال:

    1. میرے ایک رشتہ دار ہیں انکی 3 بیٹیاں ہے اور چھوٹی والی بیٹی 9 سال کی ہے جسکے ایک ہاتھ میں چھہ انگلیاں ہے اور اس وجہ سے وہ کہتے ہیں کہ چھہ انگلیاں رہنا بہت خوش قسمتی کی بات ہے اور جب سے میری چھوٹی بیٹی پیدہ ہوئی ہے تب کے بعد سے گھر میں بہت خوشحالی آئی ہے اور میرے کاروبار میں بہت برکت ہوء ہے ، ترقی ہوئی ہے ۔ کیا ایسا ہوتا ہے ؟

    2.اور ہمارے معاشرے میں نکاح کے وقت عورتیں اپنی بیٹی کی گود بھرائی نام کی ایک رسم ہے وہ کرتی ہیں جس میں دولہن کی گود میں چاول وغیرہ رکھتی ہیں اور یہ چاول دولہن کے سسرال جاتا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے اولاد ہوتی ہے ورنہ اولاد جلدی نہیں ہوتی ۔ براہ مہربانی جواب دیں۔

    جواب نمبر: 600239

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 130-77/B=02/1442

     (۱) جی ہاں! ایسا ہوتا ہے۔ لڑکی کے پیدا ہونے سے گھر میں خیرو برکت زیادہ ہو جاتی ہے اورخوشی بھی نصیب ہوتی ہے۔

    (۲) یہ ایک لغو رسم ہے اور محض ایک ٹوٹکا ہے ۔ ہم مسلمانوں کو ایسی رسم میں نہ پڑنا چاہئے۔ اسلام رسموں کو مٹانے کیلئے آیا ہے، اسے بڑھانے کے لئے نہیں آیا ہے۔

    چھ انگلیاں کوئی نیک بختی کی علامت نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند