• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 600160

    عنوان: كسی كو قبر سے مٹی نكال كر لے جاتے دیكھنا

    سوال:

    (میرے گھر کی چھت سے قبرستان نظر آتا ہے اور میں اپنے گھر میں والدین، بہن، بھائی اور اہلیہ کے ساتھ رہتا ہوں.) میں نے خواب میں دیکھا کہ کچھ عورتیں مسلم، غیر مسلم کچھ انجانی کچھ پہچان والی قبرستان میں قبروں کو کھود کر سفید چونے جیسی مٹی نکال کر لے جا رہی ہے یہ دیکھ کر میں اپنے والد کو آواز دے رہا ہوں کہ ابا دیکھو کچھ خواتین قبر کھود مٹی لے جا رہی ہے ....روکو انہیں..... ابا تو خواب میں نظر نہیں آئے ....... پھر میں وہ عورتوں کی کھودے ہوء گڑھے کے قریب جا کر دیکھتا ہوں تو ایک قبر کھلی ہوئی ہے اور اس قبر کی لاش ایک عورت کی ہے جس کا چہرہ بہت زیادہ چمکدار اور روشن ہے اسے دیکھتے میں مکمل اذان دیتا ہوں۔ اس کے بعد میں جاگ جاتا ہوں اس وقت رات 3:44 سحر کا وقت تھا۔

    جواب نمبر: 600160

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:68-31/N=2/1442

     خواب میں جو قبر دکھائی گئی ہے، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اُس میں مدفون خاتون کوئی نیک ودین دار اور پارسا عورت تھی؛ لہٰذا ہم سب کو بھی چاہیے کہ عفت وپاک دامنی اور تقوی وپرہیزگاری والی زندگی اختیار کریں۔ اللہ تعالی توفیق عطا فرمائیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند