• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 600034

    عنوان: میں خواب میں اکثر دیکھتا ھوں کہ میں نے بازار میں کچھ خریدا پھر اس نے مجھے سامان مہنگا بتایا ...

    سوال:

    حضرت ،میں خواب میں اکثر دیکھتا ھوں کہ میں نے بازار میں کچھ خریدا پھر اس نے مجھے سامان مہنگا بتایا جس کی وجہ سے میں اس ادمی کو گھوسواں سے مارتا ہوں۔

    جواب نمبر: 600034

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:72-60/L=2/1442

     یہ شیطانی خواب معلوم ہوتا ہے ،اور یہ بھی امکان ہے کہ آپ کے کثرت سے بازار کی آمد ورفت کی وجہ سے اس طرح کے احوال خواب میں نظر آتے ہوں ،آپ باوضوء سونے کا اہتمام کریں اور سونے سے پہلے آیت الکرسی اور چاروں قل پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے پورے بدن پر پھیر لیا کریں اور یہ عمل تین مرتبہ کریں،ان شاء اللہ اس طرح کے خواب نظر نہیں آئیں گے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند