• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 59649

    عنوان: خواب کی تعبیر

    سوال: خواب سے پھلے بتاناضروری سمجھتا ھوں کہ ہماری کچھ زمین ہے جوچچا کے نام ہے وہ زمین ا صل میں بیچنے کے لیے خریدی گئی تھی لیکن اب یقینی طور سے نھیں کھا جا سکتا کہ چچا زمین بیچیں گے یا نہیں اور اسکی قیمت ہم کو دیں گے یانھیں کیونکہ زمین چچا کے نام ہے وہ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ اب میں نے خواب میں یہ دیکھا ہے کہ چچا کچھ لوگو ں کو لیکر رات میں ہمارے گھر آ ے اور زمین کی کافی قیمت دیکر چلے گئے ۔ براہ کرم تعبیر بتا کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 59649

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 834-812/H=8/1436-U بڑی خیر ان شاء اللہ چچا کی طرف سے بہنچے گی خواب عمدہ ہے، ماشاء اللہ اور تعبیر وہ ہے کہ جو لکھ دی، آپ نے اپنے چچا کے ساتھ حسن سلوک ادائے حقوق صلہٴ رحمی رواداری کا اعلیٰ درجہ پیش کرتے رہیں اور ان سب امور کی انجام دہی میں اخلاصِ نیت یعنی اللہ پاک کو راضی کرنے کی نیت رکھیں اور چچا کے حق میں دعا خصوصی کا اہتمام بھی کرتے رہیں، ان کی طرف سے دل میں بدگمانی کو جگہ نہ دیں، خواہ آپ کے ساتھ وہ کوئی برتاوٴ سختی کا بھی کریں تب بھی نرمی اور حسن اخلاق کو نہ چھوڑیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند