• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 59565

    عنوان: ہمارے گھر کے پاس میں روڈ ہے ، میں نے دیکہا میں اس پہ انار کی ریڑہی لیے کہڑا ہوں ، آگے کی طرف جو انار ہیں وہ بغیر چھیلے ہوئے ہیں جبکہ پیچھے کی طرف دانے ہیں لال رنگ کے میٹھے ... میں نے مٹھی بھر کے کھایا بھی۔

    سوال: ہمارے گھر کے پاس میں روڈ ہے ، میں نے دیکہا میں اس پہ انار کی ریڑہی لیے کہڑا ہوں ، آگے کی طرف جو انار ہیں وہ بغیر چھیلے ہوئے ہیں جبکہ پیچھے کی طرف دانے ہیں لال رنگ کے میٹھے ... میں نے مٹھی بھر کے کھایا بھی۔ اسکے بعد میں نے دیکہا کہ میری یونیورسٹی کی بس آرہی ہے ...،جس میں میں 5 سال پہلے پڑھتا تھا ، میں جلدی سے اپنی ریڑھی لے کے تیزی سے روڈ کی دوسری جانب آگیا... اور مسجد میں داخل ہو گیا... عصر کی نماز ہو رہی تھی اور صفیں بے ترتیب بنی ہوی تہیں ... میں حیران ہوا اور امام کے جو بلکل پیچھے صف تھی اس میں نیت باندہنے ہی لگا تہا کہ امام نے مجھ کو اشارے سے کہا کہ پیچھے جاو... میں نے سب سے پیچھے والی صف میں کھڑے ہو کر نیت باندھ لی ... دوران نماز ہی پتہ چل گیا کہ مسجد کی چھت سے پانی گر رہا ہے ... جب ہی صف اسی ترتیب سے تھی کہ پانی اوپر نہ گرے ... بس اسکے بعد خواب ختم ہو گیا۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 59565

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 531-496/Sn=8/1436-U خواب کے ابتدائی حصے میں اس بات کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ دین پر عمل نہایت آسان ہے، اور عمل کا دنیا وآخرت میں نہایت شاندار بدلہ ملتا ہے، دوسرے حصے میں اس بات کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ لوگ دین پر عمل نہیں کرتے، آپس میں کینہ رکھتے ہیں، مسلمانوں کی صفوں میں انتشار ہے، مسجد میں حاضر ہوکر نماز پڑھتے ہیں، لیکن خشوع وخضوع کے بغیر؛ ان وجوہات کی بنا پر ان کی نمازیں اور دعائیں کما حقہ قبولیت نہیں حاصل کرپاتیں ہیں؛ لہٰذا آپ خود دین پر عمل کرنے کی پوری کوشش کریں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیں، نیز ”استقامت“ کی دعا بھی کیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند