• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 5930

    عنوان:

    میں نے خواب میں ایک بڑا سا سانپ دیکھا۔ اسے میں نے زہر دے کر مارنا چاہا۔ زہر کھانے پر وہ چھوٹا ہوگیا اور اس کے منھ سے ایک اور چھوٹا سا سانپ نکل کر غائب ہوگیا۔ اس کے بعد زہر کھانے والا سانپ مرگیا۔ لیکن کچھ دیر بعد وہ دوبارہ اپنی اصلی پہلی والی حالت میں آگیا۔ ایسا تین یا چار مرتبہ ہوا۔ مجھے اس کی تعبیر بتادیں۔ میں بہت پریشان ہوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 5930

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 655=688/ ل

    آپ نفس کے ساتھ مجاہدہ کررہے ہیں لیکن آپ اس پر غالب نہیں آرہے ہیں، اس لیے بہتر ہے کہ آپ پاکستان کے کسی متبع سنت بزرگ مثلاً حکیم محمد اختر صاحب، پیر فقیر ذوالفقارعلی نقشبندی وغیرہ سے آپ اپنا سلسلہ ارادت قائم کرکے اپنے نفس کی مکمل اصلاح کرائیں اور وقتاً فوقتاً چلہ ،چار مہینے کے لیے تبلیغی جماعت میں جایا کریں، ان شاء اللہ آپ نفس پرغالب آجائیں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند