• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 59277

    عنوان: براے مھربانی اس نیچے لکھا ھوا جو اھم مسلہ ھے زندگی کا اسے خاس توجہ فرما کر رھنمائ فرمایے.

    سوال: میں آپ علما حضرات سے کچھ مشورہ کرنا چھتا ھوں. اور 1سال پھلے بھی آپ حضرات سے مشورہ کیا تھا اور اپنے اس بارے میں کچھ نصیحت بھی فرمائی تھی. وہ یہ ہے کہ مجھے کہیں بھی نوکری نہیں لگ رہی ہے ، مجھے 3 سال کا عرصا گذر چکا، لیکن حد سے زیادہ کوششوں کے باوجود بھی نا کامیابی اور نقصان ھی پایا. جیسا آپنے فرمایا تھا، جو ذکر (allahummakfini bi halalika) 100 مرتبہ صبح اور شام پھلے ،آخر 3 مرتبہ درود اور اٹھتے بیٹھتے یا لطیف (ya lathifu) پڑھیں ، میں آج تک اس عمل کو کر رھا ھوں. اور ہر نماز کے بعد صلاة الحاجات،صدقہ،استخارہ اور خوب دعا بھی کرتا ھوں اور خاص خدا کے راستے میں جاکر بھی دعا کرتا رھا.لیکن کچھ نہیں ھو رھا. اور جب بھی استخارہ کرتا ھوں. اور بغیر استخارہ کے بھی کئی بار مجھے خواب میں جو پھلے نوکری کر رھا تھا بیرون ملک میں وھی کام کرتا اور وھاں کے مدیر کے ساتھ نذر آتا ھے ؟ اسکے علاوہ دو تین عاملوں سے رابطہ کیا ، اس میں سے ایک بڑے متقی پرھیزگار ھے ، ھمارے مدرسہ کے مہتمم نے مشورہ دیا، انھونے بھی یہی بتایا کہ کچھ (اثرات اور حالات کی گردش چل رھی ھے )، اور دوسرے عامل نے بھی وھی بتایا (کوئی حسد سے جادو کیا ھوا ھے ). اور میں تو ہمیشہ روزانا 2 مرتبہ صبح و شام منزل پابندی سے پڑھتا ھوں. اور نماز بھی نہیں چھوڈتا۔ آپ سے بڑی گزارش کرتا ھوکہ اس مسئلہ کو خاص توجہ فرما کر حل بتائیں۔ آپ علما حضرات کی بہت بڑی مھربانی ھوگی مجھ پر۔ 3 سال سے سخت سے سخت حالات میں گرفتار ھوں، آمدانی کا کوئی ذریا نہیں ھے . کیوں کے میں دیوبند مدرسہ پر ھی بھروسہ کرسکتا ھوں. اگر مجھے کوئی اثرات ہیں تو کس طریقے سے علاج کراسکتا ھوں؟ یا اگر آپ حضرات دیکھنا چاہتے ہیں ھیں تو میرا نام (محمد صلاح دین بیگ). والدہ کا نام (نسرین فرزانا بانو)۔

    جواب نمبر: 59277

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 805-625/D=7/1436-U دارالعلوم دیوبند یا اس کے دارالافتاء سے لوگوں کی دینی رہنمائی کردی جاتی ہے، عملیات کا کام یہاں نہیں ہوتا۔ جو عامل متقی اور پرہیزگار ہیں اور انھوں نے کہا ہے کہ ”اثرات اور حالات کی گردش ہے“ اگر وہ بزرگ آپ کو کوئی علاج بھی بتادیں تو بہتر ہے۔ ذریعہ معاش کی کوشش میں کوئی متعینہ شکل طے نہ کریں بلکہ کوشش کرتے رہیں جو بھی مناسب حلال ذریعہ مسجد میں آجائے خواہ آمدنی کم ہی ہو اسے ختیار کرلیں۔ اللہ پر بھروسہ رکھیں وہیں آسانی پیدا کرنے والا ہے، حالات کی گردش اللہ تعالیٰ کی طرف سے آزمائش اور امتحان کے لیے بھی ہوتی ہے۔ اسباب اختیار کرنا، اور کوشش میں لگے رہنا بندے کا کام ہے کامیابی دینا اللہ کا کام ہے، اسی سے مانگیں اورجو معمولات آپ نے ذکر کئے ہیں انھیں عمل میں رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند