• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 59197

    عنوان: میں نے دیکھا کہ میری امی نے نئے سونے کی بالیاں کانوں میں پہنائی ہے ، سب لوگ اسے دیکھتے ہیں اور خوش ہوتے ہیں

    سوال: (۱) میں اکثر خود کو خواب میں سفر کرتے ہوئے دیکھتی ہوں، ایک باردیکھاکہ کسی لڑکی کے ساتھ بس میں سفر کر رہی ہوں جو شاید میری سہیلی ہے . ایک بار دیکھتی ہوں کہ امی کے ساتھ بس میں سفر کر رہی ہوں کسی پہاڑی علاقے میں. ایک بادیکھتی ہوں کہ امی کے ساتھ ناؤ میں سمندر میں سفر کر رہی ہوں، جو تیزی سے چل رہی ہے . (۲) میں نے دیکھا کہ میری امی نے نئے سونے کی بالیاں کانوں میں پہنائی ہے ، سب لوگ اسے دیکھتے ہیں اور خوش ہوتے ہیں۔

    جواب نمبر: 59197

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 478-603/D=7/1436-U کشتی میں سوار ہونے کا خواب دیکھنا اس کی تعبیر کبھی یہ ہوتی ہے کہ آدمی غم اور مشکلات سے دوچار ہوکر پھر نجات پاجائے گا۔ اس لیے انسان کو ہرحال میں عفو اور عافیت کی دعا کرنی چاہیے۔ کانوں کی بالی خواب میں دیکھنا اگر دیکھنے والا لڑکا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ حافظِ قرآن ہوگا اور ایسا علم حاصل کرے گا جس سے لوگوں میں اس کی سرخروئی حاصل ہوگی اور اگر خواب دیکھنے والی لڑکی ہے تو اس سے مراد شوہر ہے یا اولاد یعنی اس کے حال کے مطابق اسے یہ ملیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند