متفرقات
>>
دیگر
سوال نمبر: 59186
عنوان: میں جدہ میں ملازمت کرتاہوں ، یہاں میری ایک دوست کی لڑکی ہے وہ چھ سال کی ہے ، وہ دو مہینے سے اسکول نہیں جارہی ہے، کہتی ہے کہ اسکول جائیں گے تو امی کا انتقال ہوجائے گا۔ کچھ دن پہلے اس کی امی نے اسے کہا تھا کہ جو لوگ امی کو تنگ کرتے ہیں اس کی موت ہوجاتی ہے، اس کے کچھ دن کے بعد اس لڑکی کی امی کے داد کا انتقال ہوگیا، اور اس لڑکی کے والد کے ماموں کا بھی انتقال ہوگیا، اس کے بعد سے وہ بہت ڈری رہتی ہے اور اسکول نہیں جاتی ہے ۔ براہ کرم،حل بتائیں۔ اس کے والدین بہت پریشان ہیں کہ کیا ہوگیا ہے اس کو ۔
سوال: میں جدہ میں ملازمت کرتاہوں ، یہاں میری ایک دوست کی لڑکی ہے وہ چھ سال کی ہے ، وہ دو مہینے سے اسکول نہیں جارہی ہے، کہتی ہے کہ اسکول جائیں گے تو امی کا انتقال ہوجائے گا۔ کچھ دن پہلے اس کی امی نے اسے کہا تھا کہ جو لوگ امی کو تنگ کرتے ہیں اس کی موت ہوجاتی ہے، اس کے کچھ دن کے بعد اس لڑکی کی امی کے داد کا انتقال ہوگیا، اور اس لڑکی کے والد کے ماموں کا بھی انتقال ہوگیا، اس کے بعد سے وہ بہت ڈری رہتی ہے اور اسکول نہیں جاتی ہے ۔ براہ کرم،حل بتائیں۔ اس کے والدین بہت پریشان ہیں کہ کیا ہوگیا ہے اس کو ۔
جواب نمبر: 5918601-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 733-733/M=7/1436-U
ہرپریشانی کا حل دارالافتاء نہیں ہے، یہاں صرف شرعی مسائل کاحل معلوم کرنا چاہیے، بچی اسکول نہیں جاتی ہے اور ڈری رہتی ہے تو اس کا ڈر دور کیا جائے، اس کو بتایا اور سمجھا جائے کہ تمہارے اسکول جانے یا نہ جانے سے کسی کی موت وحیات کا تعلق نہیں ہے، ہرانسان کی موت اس کے مقررہ وقت پر ہی آتی ہے جو اللہ نے اس کی تقدیر میں لکھ دیا ہے، بہت سی بچیاں اسکول یا مدرسہ پڑھنے جاتی ہیں اور ان کے گھر میں کسی کا انتقال نہیں ہوتا، شفقت وپیار سے حکمت ونرمی اور حسن تدبیر سے اسے سمجھایا جائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند