• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 59069

    عنوان: خواب دیکھا کہ میں چھت پر کھڑی ہوں

    سوال: میں نے خواب دیکھا کہ میں چھت پر کھڑی ہوں ، اس کے برابر ایک اور چھت ہے وہاں میرے شوہر ایک مزدور اور ایک دوسرا آدمی ہے، مزدور کام کررہاہے اور دوسرا آدمی اس مزدور کے سر کے بال نوچ رہاہے ، مزدور کو تکلیف ہورہی ہے ، لیکن وہ کچھ بول نہیں رہاہے، میں کہہ رہی ہوں کہ اس کو روکو، ایسا کیوں کررہا ہے تو وہ میری آواز سن کر میرے شوہر کے بال پکڑ کر نوچنا شروع کردیا ، میں پھر کہتی ہوں کہ کوئی روکو، اتنے میں میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ خواب دیکھنے کے بعد سے میں بہت پریشان ہوں۔براہ کرم، تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 59069

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 697-697/M=7/1436-U آپ کے شوہر ہیں تو ان سے کہہ دیں کہ حقوق العباد کی ادائیگی میں کوتاہی نہ کریں، کسی بندے کا کوئی حق ہے تو اس کو ادا کردیں، حرام چیزوں سے بچیں، فرائض وواجبات کسی حالت میں ترک نہ کریں اور اتباعِ سنت کا اہتمام رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند