• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 58897

    عنوان: انسان جہاں کی مٹی سے پیدا ہوتاہے اس کی وفات بھی اسی جگہ ہوتی ہے؟

    سوال: (۱) انسان جہاں کی مٹی سے پیدا ہوتاہے اس کی وفات بھی اسی جگہ ہوتی ہے؟ (۲) بارش کے دنوں میں یا پھر کسی بھی دن بادل کیوں گرجتاہے اس کی وجہ کیا ہے؟ براہ کرم، تسلی بخش جواب دیں۔

    جواب نمبر: 58897

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 525-528/N=7/1436-U (۱) ہرانسان کے خمیر میں نطفہ کے اس جگہ کی مٹی بھی شامل ہوتی ہے، جہاں وہ دفن ہوگا (دیکھئے: تفیر قرطبی ۱۴: ۸۰، ۸۱ مطبوعہ موٴسسة الرسالة ارو معارف القرآن ۶: ۱۱۷، ۱۱۸)۔ (۲) بادل جو گرجتا ہے یہ بادلوں کے باہمی ٹکراوٴ کی وجہ سے پیدا ہونے والی بادل کی آواز ہوتی ہے۔ (معارف القرآن ۵:۱۷۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند