• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 5882

    عنوان:

    کسی کی وفات کے بعد یا زندگی میں ہی اس کی بلا اجازت، کیا کسی شخص کی تصنیفات کے اصل متن ، مضمون و صفحات میں ردو بدل اور کانٹ چھانٹ کرنا اور تصنیف کا موضوع وغیرہ بدلنا الفاظ و مضامین میں کتر پینٹ کرنا کیا جائز ہے اور ایسا کرنے والے کا کیا حکم ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 5882

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 628=670/ ل

    اگر کوئی آدمی مضمون یا کتاب لکھ رہا ہو اوربوقت ضرورت کسی کتاب سے کچھ حصہ لے کر اپنی کتاب میں شامل کررہا ہے تواس کی گنجائش ہے لیکن کسی شخص کی کتاب میں ردوبدل اورکانٹ چھانٹ کررہا ہے تو اگر وہ شخص زندہ ہے تواس سے اجازت لے کر ردوبدل کی جائے ورنہ خیانت ہوگی جو کہ ناجائز ہے اوراگر وفات ہوچکی ہے تو کچھ ایسے نوٹ یا رموز وغیرہ لگانا ضروری ہے جس سے پتہ چل سکے کی یہ من و عن موٴلف کی عبارت نہیں ہے بلکہ اس کا خلاصہ ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند