• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 58715

    عنوان: میرے دوست نے خواب دیکھا ہے کہ ایک گائے بہت زیادہ بڑی ہے اور ایک گائے عام جیسے ہوتی ہے ۔ عام قد والی گائے نے اس گائے کو ٹکر مارا جس کا قد بہت زیادہ بڑا ہے ، بڑے قد والی گائے بجلی کی تاروں سے ٹکر کر گر گئی، بعد میں دیکھ رہا کہ دونوں گائے زندہ سلامت کھڑی ہیں۔ اس کی تعبیر تو بتلائیں۔

    سوال: میرے دوست نے خواب دیکھا ہے کہ ایک گائے بہت زیادہ بڑی ہے اور ایک گائے عام جیسے ہوتی ہے ۔ عام قد والی گائے نے اس گائے کو ٹکر مارا جس کا قد بہت زیادہ بڑا ہے ، بڑے قد والی گائے بجلی کی تاروں سے ٹکر کر گر گئی، بعد میں دیکھ رہا کہ دونوں گائے زندہ سلامت کھڑی ہیں۔ اس کی تعبیر تو بتلائیں۔

    جواب نمبر: 58715

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 564-557/H=6/1436-U دینی علوم اور دلائل سے بے بہرہ دین کو اپنی خواہشات کے موافق زبردستی ڈھالنے والے تنگ نظر لوگ کوئی فتنہ اور شر اٹھانے میں زور لگائیں گے، مکر ان شاء اللہ دین میں پختگی رکھنے والے اور اکابر واعاظم اولیاء وفقہائے کرام سے ربط قوی رکھنے والے اہل اسلام شرور وفتن سے محفوظ رہیں گے، اللہ باک تمام ہی مسلمانوں کی زیغ وضلال سے حفاظت فرمائے، اہل باطل کی چمک دمک سے متأثر ہونے سے محفوظ رکھے، نفس وشیطان کے کید اور مکر کو زائل فرماکر ایمان واعمالِ صالحہ کی حفاظت فرمائے، آمین۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند