• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 58469

    عنوان: مجھے اب تک دو یا تین بار خواب آیا ہے کہ میں اپنی ماں کے ساتھ زنا کررہا ہوں(معاذ اللہ) میں پریشان ہوں سوچ کرایسے خواب کا کیا مطلب؟اور میں نوکری کے لیے پریشان ہوں، کچھ وظیفہ بتائیں تو مہربانی ہوگی۔اللہ آپ لوگوں کو اچھارکھے۔ دعا کی گذارش ہے۔

    سوال: مجھے اب تک دو یا تین بار خواب آیا ہے کہ میں اپنی ماں کے ساتھ زنا کررہا ہوں(معاذ اللہ) میں پریشان ہوں سوچ کرایسے خواب کا کیا مطلب؟اور میں نوکری کے لیے پریشان ہوں، کچھ وظیفہ بتائیں تو مہربانی ہوگی۔اللہ آپ لوگوں کو اچھارکھے۔ دعا کی گذارش ہے۔

    جواب نمبر: 58469

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 469-456/H=6/1436-U آپ سے حق اللہ اللہ تعالیٰ وحقوق العباد کی ادائیگی میں کوتاہی ہورہی ہے، یہ خواب کی تعبیر ہے۔ (۲) ہرنماز کے بعد اور سونے سے قبل تین مرتبہ سورہٴ قریش اور اول وآخر تین تین مرتبہ درود شریف پڑھتے رہنے کا اہتمام کریں، نیز جماعتِ تبلیغ میں اخلاص کے ساتھ اصول کے مطابق اپنی اصلاح کی طرف پوری توجہ جاری رکھئے اللہ پاک آپ کو اور آپ کے متعلقین کو سعادتِ دارین سے نوازے مکارہ سے محفوظ رکھے، آمین۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند