• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 58421

    عنوان: میں نے ایک بیان مولانا طارق جمیل صاحب کا سنا جس میں انھوں نے کہا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جنازہ کی نماز سب سے پہلے اللہ نے پڑھی۔ مجھے علم کی روشنی میں اس کا جواب دیں کیا یہ بات صحیح ہے؟

    سوال: میں نے ایک بیان مولانا طارق جمیل صاحب کا سنا جس میں انھوں نے کہا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جنازہ کی نماز سب سے پہلے اللہ نے پڑھی۔ مجھے علم کی روشنی میں اس کا جواب دیں کیا یہ بات صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 58421

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 888-901/L=7/1436-U طبعات ابن سعد میں یہ روایت مذکور ہے لیکن اس میں ایک روای ”واقدی“ ہیں جو ضعیف ہیں، نیز یہ حدیث مرسل ہے، قال زین الدین العراقي تحت ہذا الحدیث ”حدیث ابن مسعود رضي اللہ عنہ بواہ ابن سعد في الطبقات عن محمد بن عمر -وہو الواقدی- بإسنادٍ ضعیفٍ إلی ابن عون عن ابن مسعود رضي اللہ تعالی عنہ وہو مرسل ضعیف (إحیاء علوم الدین: ۴/ ۴۷۱ دار إحیاء التراث العربي بیروت) ویسے اس حدیث میں فإن أول یصلی علی اللہ کے الفاظ ہیں اور جب صلاة کو اللہ کی جانب منسوب کیا جاتا ہے تو اس سے رحمت مراد ہوتی ہے یہی حق تعالی شانہ کے شان کے لائق ہے یہ مراد نہیں کہ اللہ رب العزت رفع یدین کرکے بطریق معروف نماز پڑھیں گے، قرآن کریم میں وارد ہے: إِنَّ اللَّہَ وَمَلَائِکَتَہُ یُصَلُّونَ عَلَی النَّبِیِّ (مستفاد فتاوی محمودیہ: ۸/ ۶۰۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند