• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 58096

    عنوان: میں خواب میں اکثر ہوا میں اڑتا ہوں، جب خواب میں کوئی مصیبت یا بلا آتی ہے تو اس سے بچنے کے لئے اڑ جاتاہوں۔کبھی اڑنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن اڑ نہیں سکتا۔ برائے مہربانی اکی تعبیرکریں۔عاصم اللہ بنوں پاکستان

    سوال: میں خواب میں اکثر ہوا میں اڑتا ہوں، جب خواب میں کوئی مصیبت یا بلا آتی ہے تو اس سے بچنے کے لئے اڑ جاتاہوں۔کبھی اڑنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن اڑ نہیں سکتا۔ برائے مہربانی اکی تعبیرکریں۔عاصم اللہ بنوں پاکستان

    جواب نمبر: 58096

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 356-347/H=5/1436-U دینی امور میں غفلت سستی کاہلی ہے، گناہوں سے بچنے میں جو کوشش کرنا چاہیے اس میں بھی کمی ہے، یہ خواب کی تعبیر ہے۔ اصلاح کی طرف خصوصی توجہ کریں، حیاة المسلمین، فضائل اعمال، فضائل صدقات منتخب احادیث کا بکثرت مطالعہ کیا کریں، سننے سنانے کا اہتمام کرتے رہیں، اللہ پاک شرور وفتن سے محفوظ رکھے، آفات سے حفاظت فرمائے، سعادت دارین سے نوازے۔ آمین!


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند