• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 57838

    عنوان: بیوی کی خوشی کے لیے شوہر بال کالے کرواسکتاہے؟

    سوال: بیوی کی خوشی کے لیے شوہر بال کالے کرواسکتاہے؟

    جواب نمبر: 57838

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 244-209/Sn=4/1436-U حدیث کے اندر خالص سیاہ خضاب استعمال کرنے پر سخت وعید آئی ہے، عن ابن عباس رفعہ أنہ قال: قوم یخضبون بہذا السواد آخر الزمان کحواصل الحمام لا یریحون رائحة الجنة (نسائی، رقم: ۵۰۵۷، باب النہی عن الخضاب بالسواد) یعنی آخری زمانے میں کچھ لوگ سیاہ خضاب استعمال کریں گے․․․ وہ لوگ جنت کی خوشبو سے بھی محروم رہیں گے؛ اس لیے بیوی کی خوشی کے لیے بھی خالص سیاہ خضاب استعمال کرنا جائز ہیں ہے۔ اختضب لأجل التزین للنساء والجواري جاز في الأصح ویکرہ بالسّواد الخ (درمختار: ۱۰/۴۸۷، مسائل شتی، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند