• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 57374

    عنوان: میں نے دیکھا کہ میں ایک قبر کے پاس کھڑا ہوں۔

    سوال: میں نے دیکھا کہ میں ایک قبر کے پاس کھڑا ہوں۔ میرا چھوٹا بھائی جو خاندان میں کفن دفن کا انتظام کرتاہے قبر کے اندر کھڑا ہے اس کا ایک پیر قبر کے اندر اور دوسرے زمین پر ہے۔ ایک انسانی ہاتھ کندھے سے کٹا ہوا پلاسٹک میں لپٹا ہوا قبر کے قریب پڑا ہے۔ میں سوچ رہا ہوں کہ یہ ہاتھ بھی میرے ساتھ قبر میں نہیں جائے گا۔ ایک اور خواب یا اسی خواب کا حصہ ہے مجھے صحیح یاد نہیں ، وہ خواب یہ تھا کہ میں اپنے دونوں ہاتھ آگے کر کے سوچتا ہوں ارے میرے دونوں ہاتھ؟ پہلے ایک ہاتھ کٹ چکا تھا اور یہ واپس آگیا۔ میرے دو ہاتھ ہوگئے۔

    جواب نمبر: 57374

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 198-185/H=3/1436-U خواب کی تعبیر یہ ہے کہ نفس وشیطان آپ کوبخل میں مبتلا کرنا چاہتے ہیں۔ صلہ رحمی ، انفاق فی سبیل اللہ ، حُسن اخلاق ، حسن عمل اور ترک شہوات میں اعلیٰ درجہ حاصل کرنے کی طرف اپنے آپ کو متوجہ کریں۔ اللہ پاک آپ کو تمام شرور وفتن سے محفوظ رکھے، سعادت دارین سے نوازے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند