• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 5735

    عنوان:

    اگر انسان مٹی سے بنا ہے، فرشتے نور سے، جن آگ سے تو یہ جانوریعنی کتے ، بلی، مچھلی اور باقی مخلوقات کو اللہ تعالی نے کن چیزوں سے بنایا ہے؟

    سوال:

    اگر انسان مٹی سے بنا ہے، فرشتے نور سے، جن آگ سے تو یہ جانوریعنی کتے ، بلی، مچھلی اور باقی مخلوقات کو اللہ تعالی نے کن چیزوں سے بنایا ہے؟

    جواب نمبر: 5735

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 382=382/م

     

    فرشتے نورسے، جن آگ سے اور انسان مٹی سے بنا ہے۔ اورکتے، بلی، مچھلی و دیگر جانور اور بقیہ مخلوقات انسان کے تابع کرکے مٹی اور پانی سے بنائے گئے ہیں۔ روح المعانی میں ہے: وَاللّٰہ خلق کُلّ دَابَّةٍ ای کل حیوان یدبّ علی الأرض و أدخلوا في ذلک الطیر والسمکُ الخ من مّاءٍ ہو جزء مادتہ و خصّہ بالذکر لظہورمزید احتیاج الحیوان بعد کمال ترکیبہ إلیہ وان امتزاج الأجزاء الترابیة بہ إلی غیر ذلک أو ماء مخصوص ہوالنطفہ الخ (روح المعانی ۱۰/۱۹۱،۱۹۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند