• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 57332

    عنوان: خواب

    سوال: میں سویڈن میں تھا اور اپنی بہتری کے لیے اپنے ملک افغانستان واپس ہونا چاہتا تھا۔ لیکن اپنے فیصلہ پر مطمئن نہیں تھا۔ اس لیے میں نے استخارہ کیا اور یہ خواب دیکھا: میرے پاس بندوق ہے اور میں کسی اور کے ساتھ دشمنوں سے لڑائی کررہا ہوں۔ میں اپنے دشمنوں کو مار دیتا ہوں اور جب دیکھتا ہوں کہ وہ جگہ صاف ہوچکی ہے تو میں بندوق چلانا بند کردیتا ہوں۔ اسی جگہ، میرے اردگرد بہت ساری بکریاں اور مرغیاں ملتی ہیں۔ اس کے بعد میں دیکھتا ہوں کہ دشمن دوبارہ آتے ہیں اور وہ لوگ کچھ بکریوں کو ذبح کرتے ہیں تھوڑا دوری پر۔ شاید مجھ سے چند سو گز کے فاصلہ پر ہیں۔ میں اپنے دوست سے کہتاہوں کہ اب ہم کو یہ علاقہ چھوڑنا چاہیے۔ جب کہ ہم وہ علاقہ چھوڑنے کی کوشش کرتے ہیں میری شرٹ کی کالر ایک درخت میں پھنس جاتی ہے اور میں اس جگہ سے باہر نہیں آپاتاہوں اور اپنے سر پر بہت زیادہ مکھیاں دیکھتاہوں۔ یہاں میرا خواب پورا ہوجاتا ہے۔ اور اسی رات میں تھوڑا وقفہ کے بعد میں خواب دیکھتاہوں کہ میں ایک بہت ہی خوبصورت شہر میں ہوں جس کے بارے میں میرا خیال ہے کہ امریکہ ہے۔ میں ایک ہوٹل میں داخل ہوتاہوں اور ایک مسلمان دولہا اور دلہن کو دیکھتا ہوں(وہ لوگ مالدار عرب ہیں)جو کہ بہت خوبصورت لگ رہے ہیں ان کی شادی ہورہی ہے۔ شادی میں کوئی میوزک نہیں ہے۔

    جواب نمبر: 57332

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 287-299/N=4/1436-U آپ کے دونوں خوابوں میں اس طرح اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ کچھ حالات ومسائل سے گذرکر ترقیات سے نوازے جائیں گے؛ لہٰذا اگر آپ دینی ودنیوی ترقیات کے خواہاں ہیں تو حالات ومسائل سے نہ گھبرائیں اور یہ دعا کثرت سے پڑھا کریں۔ اللّٰہُمَّ اِنّی أَسْئَلُکَ الخَیْرَ کُلَّہ عَاجلَہ وَ آجِلَہ ما علِمتُ مِنْہُ وَمَا لَمْ اَعْلَمْ وَاَعُوْذُبِکَ مِنَ الشَّرِّ کُلِّہ عَاجِلِہ وآجِلِہ مَا عَلِمْتُ منہُ وَمَا لَمْ اَعْلَمْ۔ اللہ تعالیٰ آپ کے جملہ مقاصد حسنہ میں کامیابی عنایت فرمائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند